عمران خان مغرب کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اکرم خان درانی

جمعرات 20 ستمبر 2018 20:14

عمران خان مغرب کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اکرم خان درانی
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) متحدہ مجلس عمل کے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ اکرم خان دُرانی نے شامزی کلہ بیزن خیل میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مغرب کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے مدارس کی رجسٹریشن ختم کرنے کیلئے ہمارے دور سمیت تمام حکومتوں پر مغرب کا دبائو آیا مگر کسی نے بھی مدارس کی رجسٹریشن منسوخ نہیں کی مگر موجودہ حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن ختم کردی ہے جس کیلئے وفاق المدارس نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے اسی طرح ختم نبوت کے قانون پر بھی حکومت دبائو کا شکار ہے اور حال ہی میں قادیانیوں کا بڑا اجتماع ہوا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہم نے عمران خان کی تمام ضروریات پوری کی لہذا وہ اپنے معاہدے پر عملدرآمد کریں اُنہوں نے کہا کہ بظاہر کاغذ میں قادیانی کو اقتصادی کمیشن سے ہٹایا گیا ہے مگر پس پردہ آج بھی قادیانی کام کررہا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیںقادیانیت امریکی حکومت پر حاوی ہے اور ان لوگوں کی کوشش ہے کہ اس ملک میں بھی رائج کیا جاسکے وفاقی کابینہ پر نظر دوڑائیں تو یہ جنرل مشرف کا کابینہ ہے جلسہ سے ملک دلاور خان و دیگر نے بھی خطاب کیا اکرم خان درانی نے کہا کہ تمام ادارے اور میڈیا اس بات پر زور دے رہے تھے کہ عمران خان باقی حلقوں سے جیت جائیں گے لیکن بنوں سے جیتنا مشکل ہے تاہم جب نتائج نکلے تو حقائق کے برعکس تھے قریبی پولنگ سٹیشنوں کے نتائج دو دن بعد موصول ہوئے لہذا دھاندلی کی تحقیقات کرنے والی پارلیمانی کمیشن این اے 35 کے تھیلے بھی کھولیں تاکہ عوام کو سچائی سامنے آجائے کیونکہ پی ٹی آئی کے چاروں صوبائی اُمیدواروں کے ووٹ اور عمران خان کو دیئے گئے ووٹ کا آپس میں موازنہ کرکے ثابت ہوجاتا ہے پی کے 88 کے نتائج کے مطابق فارم 45 اور فارم 46 کے نتائج میں واضح تضاد ہے مولانا فضل الرحمن اپنی سیاسی بصیرت سے اپوزیشن کو یکجا کیا جو تاریخ میں پہلی بار ہوا تاہم پی پی پی کے ساتھ کچھ دوریاں ہیں لیکن اُن کے پاس نزدیک ہونے کے علاوہ دوسرا چارہ نہیں پی پی پی کے شیراعظم وزیر نے ایم ایم اے کے اُمیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ہے جبکہ اے این پی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے ان کی دو نشستوں پر ہم حمایت کریں گے جبکہ وہ بنوں این اے 35 پر ایم ایم اے کی حمایت کرے گی ہمیں اُمید ہے کہ 14 اکتوبر کے ضمنی انتخابات ملک و قوم کی بقاء کی خاطر آزادانہ پاک شفاف انعقاد یقینی بنائے گی۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں