بنوں ،صوبائی وزیر صحت اور ڈاکٹر ضیاء الدین معاملا، ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث تینوں ہسپتالوں میں او پی ڈی بند ،مریض رل گئے

ہفتہ 18 مئی 2019 19:00

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) صوبائی وزیر صحت اور ڈاکٹر ضیاء الدین معاملا، ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث بنوں کے تینوں ہسپتالوں میں او پی ڈی بند رہی مریض رل گئے خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں اور ان کیساتھ آئے ہوئے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں ، خلیفہ گل نواز ہسپتال اور وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں مرضوں کیساتھ آئے ہوئے لواحقین کا کہنا ہے کہ دو تین دنوں سے آئے ہیں علاج کیلئے ڈاکٹرز میسر نہیں ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز احتجاج پر ہیں جس کے باعث ہمارے مریض متاثر ہو رہے ہیں ڈاکٹرز اپنے کلینکس میں بیٹھے رہتے ہیں ان کی خاضری یقینی بنائی جاء اور ڈاکٹرز انسانی ہمدردی کے طور پر اپنا احتجاج ختم کریں واضح رہے کہ ہسپتال میں صرف ایمرجنسی وارڈ کھولے ہیں باقی او پی ڈی مکمل طور پر بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں