بنوں کے ایریگیشن کالونی میں آگ نے گھر کے ایک کمرے کو خاکستر کر دیا لاکھوں کا سامان جل کر رکھ میں تبدیل ہو گیا

بدھ 14 نومبر 2018 17:46

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) بنوں کے ایریگیشن کالونی میں آگ نے گھر کے ایک کمرے کو خاکستر کر دیا لاکھوں کا سامان جل کر رکھ میں تبدیل ہو گیا ہے بر وقت آگ پر قابو پانے کی وجہ سے آگ گھر کے دیگر حصوں تک نہیں پھیلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنوں کے ایریگیشن کالونی میں عادل زمان کے گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا آگ لگنے کی فوری وجہ تو معلوم نہ ہو سکی لیکن فائر بریگیڈ کی گاڑی کی بر وقت پہنچنے سے آگ گھر کے دیگر حصوں تک نہیں پھیلی عادل زمان کے مطابق گھر کے مکین اس وقت گھر میں موجود نہیں صبح کے وقت لوگوں نے گھر سے دھواں اٹھتے دیکھا تو فورا آگ بجھانے پہنچ گئے اور ساتھ فائربریگیڈ کو بھی اطلاع اور آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا گیا کمرے میں موجود سامان کمپیوٹر، پنکھے، قیمتی کمبل اور دیگر سامان جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا تھا گھر کر کی مکین کے مطابق ان کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں