بنوں ، کراچی ملتان سے شہریوں کو ما ل بردار گاڑیوں کے ذریعے لائے جانے کا انکشاف

منگل 31 مارچ 2020 23:56

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) بنوں میں کراچی ملتان سے شہریوں کو ما ل بردار گاڑیوں کے ذریعے لائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ملکی سطح پر ٹرانسپورٹ کی مکمل طور پر پابندی اور ما ل بردار گاڑیوںکی اجازت کے بعد سے بنوں کے اکثر عوام پنجاب اور صوبہ سندھ کے اضلاع میں کاروبار سے منسلک ہونے کی وجہ سے پھنس گئے ہیں اور اپنے آبائی شہر بنوں نہیں آسکتے جس کی وجہ سے تاجروں اور کاروباری لوگوں نے مال بردار گاڑیوں و ترجیح دیکر بھاری پیسوں کے عوض بنوں پہنچنے لگے جسکی وجہ سے کورونا کا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز اعلیٰ الصبح نیوز سبزی منڈی میں آنے والے مال بردار گاڑیوںمیںچھپے ملتان سے آٹھ شہری اور کراچی سے چار شہریوں کو بنو ں لایا گیا ہے عینی شاہدین کے مطابق اُن سے بھاری کرایہ وصول کیا گیا ہے ٹرانسپورٹروں نے مال بردار گاڑیوں میں سواریوں کیلئے الگ جگہ بنارکھے ہیں جس میں سواریوں و بیٹھا کر باآسانی بنوں منتقل کیا جارہا ہے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں