پی پی ایچ آئی ضلع بارکھان میں طبعی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ عوام کو بنیادی ضروریات و راشن کی فراہمی میں بھی پیش پیش ہے،ڈپٹی کمشنر بارکھان محمد گل خلجی

اتوار 1 نومبر 2020 19:35

کوئٹہ/بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر بارکھان محمد گل خلجی نے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی ضلع بارکھان میں طبعی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ عوام کو بنیادی ضروریات و راشن کی فراہمی میں بھی پیش پیش ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پی پی ایچ آئی کی جانب سے میں بارکھان کے غریب نادر بیوائوں اور مستحقین میں راشن کی تقسیم کا با قاعدہ آغاز کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر پی پی ایچ آئی کے ڈاکٹر طارق بخاری بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ضلع بارکھان کی بیشتر آبادی غربت کا شکار ہے ان حالات میں پی پی ایچ آئی کا راشن تقسیم کا اقدام قا بل تحسین ہے۔

پی پی ایچ آئی کی طرح صوبہ کی دیگر فلاحی تنظیموں کو بھی چاہیے کہ وہ عوام کی اسی طرح مدد فراہم کرکے دٴْکھی انسانیت کی خدمت کریں، تا کہ معاشرے میں خوشحالی لائی جا سکے۔انہوں نے پی پی ایچ آئی کی ضلع کی سطح پر کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ بہت کم عرصہ میں بی ایچ یوز کو مکمل طور پر فعال کرنا اور ادویات کی فرہمی کو یقینی بنانا خصوصاً بی ایچ یو رکھنی کو بڑے ہسپتال کے طورپر چلانا اور 24 گھنٹے عملہ کو الرٹ رکھنا ایک روشن مثال ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں