بارکھان ، دوران الیکشن ہوائی فائرنگ کرنے پر پابندی عائد کی جائے،عوامی حلقے

منگل 9 جنوری 2024 20:45

بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2024ء) بارکھان عوامی وسماجی حلقوں نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران امیدواروں کا استقبال ہوائی فائرنگ کرکے کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے مقامی ابادی اور جانور پریشان ہوتے ہیں۔اور ہوائی فائرنگ کے بعد اندھی گولیاں کسی آبادی میں نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بارکھان اور ایس پی بارکھان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی لگائی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں