محکمہ تعلیم بارکھان کے زیراہتمام داخلہ مہم کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد

منگل 5 مارچ 2024 20:41

بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) محکمہ تعلیم بارکھان کے زیراہتمام داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نوید لطیف کررہے تھے۔جبکہ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہوئی سکول عبدالقادر عیشانی وسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی ماڈل ہائی سکول سے شروع ہوئی جو پاکستانی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں طلبہ نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر بچوں کو سکولوں داخل کرنے کیلئے اپیل کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ریلی سے پرنسپل ماڈل سکول عبدالقادر عیشانی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نویدلطیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔8 مارچ سے تمام سکول کھل رہے ہیں۔جہانپرمفت داخلہ سیمت درسی کتب و تمام درس وتدریس کا سامان۔سکول وردی مفت فراہم کیا جائے گا۔مقررین نے کہا ہمارے ساتھ ٹیکنکل سٹاف موجود ہے۔

معیاری تعلیم فراہم کرنے میں ہمارا سٹاف کوشاں ہے۔ اپنے بچوں کو قریبی گورنمنٹ کے سکولوں داخل کرائیں۔تاکہ پڑھا لکھا بارکھان پڑھا لکھا بلوچستان کو خواب پورا کیا جاسکے۔انہوں نے تمام مکتبہ فکر سے اپیل کی ہے کہ محکمہ تعلیم کی داخلہ مہم کا حصہ بنیں اور اپنے اردگرد کے محلہ۔بستی کے بچوں کو فوری سکول میں داخل کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں