بارکھان میں2گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ ، 2افراد موقع پر جاں بحق، 4زخمی

اتوار 10 دسمبر 2023 19:15

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) بارکھان میں2گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2افراد موقع پر جاں بحق 4زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق اتوار کو بار کھان کے علا قے کالی پڑھ کے مقام پر دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں جمعہ خان اور گل جان جاں بحق جبکہ عظیم خان،محمد رسول،جنگو،عزیزخان اور رحیم خان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے مزید علا ج و معالجے کے لئے پنجاب منتقل کر دیا گیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں