جن لوگوں کے خلاف کیسکو کے بقایاجات ہیں۔ وہ جلد از جلد اپنے بقایاجات جمع کروائیں،اعلامیہ

جمعہ 1 دسمبر 2023 00:20

jبارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) ایس پی آفس بار ن میں کیسکو (واپڈا) کی اینٹی تھیفٹ کمپئن کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔جس میں ایس پی بارکھان عبدالحق کیسکو اینٹی تھیفٹ کمپئن کے ممبر سب ڈویژنل آفیسر کیسکو کو ہلو انچارج سب آفس کیسکو بارکھان SHO بارکھان اور SHOرکنی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس میٹنگ میں بجلی کے بقایا جات کنڈے سسٹم سے بجلی چوری اور ریکوری کا جائزہ لیا گیا اور کیسکو اینٹی تھیفٹ کمپئن کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا.میٹنگ کے اختتام پر مشترکہ اعلامیے میں ضلع بارکھان کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا۔

کہ جن لوگوں کے خلاف کیسکو کے بقایاجات ہیں۔ وہ جلد از جلد اپنے بقایاجات جمع کروائیں اور جو لوگ کنڈے سسٹم سے بجلی چوری کر رہے ہیں وہ جلد از جلد اپنے کنڈے ختم کرکے بجلی کے نئے کنکشن حاصل کرنے کیلئے کیسکو آفس سے رابطہ کریں۔ بصورت دیگر بقایا جات والے صارفین اور بجلی چوروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں