oکسٹم اہلکاروں کی جانب سے ہراساں کرنے پر ڈرائیور جاں بحق

بلوچستان کو پنجاب ملانے والی کسٹم اہلکاروں کو حکومت کی جانب سے بھی کھلی چھوٹ فراہم کیاجارہا ہے

پیر 26 فروری 2024 19:45

‘کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2024ء) بارکھان کے علاقے بغائو کے رہائشی کو کسٹم اہلکاروں کی جانب سے حراساں کرنے پر ڈرائیور جاں بحق، دوسالہ بچے کی والد پر کسٹم اہلکاروں کی جانب سے سملنگ کا الزام لگاکر حراساں کیا گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان ضلع بارکھان کے رہائشی دوسالہ بچے کی والد امام دین کو گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں کی جانب سے حراساں کیا گیا بلوچستان کو پنجاب ملانے والی کسٹم Kاہلکاروں کو حکومت کی جانب سے بھی کھلی چھوٹ فراہم کیاجارہا ہے ان اہلکاروں کو کسی کے جان کی پرواں تک نہیں کسٹم اہلکاروں کے ہاتھوں غریب ڈرائیور جان کی بازی ہارگیا امام دین کی بوڑھی والدہ صدمے سے دوچار ہے نوجوان ڈرائیور منی مزدا نمبر ٹی کے وی 932 جب ڈیرہ غازی خان کے علاقے پل غازی گھاٹ پہنچا تو کسٹم اہلکاروں نے روک کر کہا آپ کی منی مزدا میں نان کسٹم ڈیزل ہیں اس موقع پر ڈرائیور امام دین کسٹم والوں کو خدا کے واسطے دیتا رہا کہ ایک غریب ڈرائیور ہوں ایسا کام نہیں کرتا ناکے میں موجود کسٹم اہلکاروں نے امام دین کو حراساں کیا اور زبردستی تھانے لے جانا چاہا جس کی وجہ سے ڈرائیور امام دین زندگی کی بازی ہارگیا ناکے میں موجود کسٹم اہلکار نعش کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے امام اپنے تین بھائیوں بوڑھی والدہ بیوی اور دوسالہ بیٹے کا واحد سہارہ تھا امام دین کے موت کی خبر جب گھر میں پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا بوڑھی والدہ اپنے بیٹے کی موت کی خبر کو برداشت نہیں کرسکا صدمے سے دوچار امام دین کی بوڑھی والدہ کہتے ہیں کہ ہمیں انصاف چاہئے جبکہ بوڑھے والدہ کو یہ علم نہیں کہ یہاں انصاف کی کوئی وجود نہیں ہے یہاں انصاف بکھتے ہیں ملتے نہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ پنجاب حکومت غریب ڈرائیور کو انصاف فراہم کرے گی یا پھر خواب خرگوش کی نیند میں ہوگی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، چیف جسٹس پاکستان اور دیگر تحقیقاتی اداروں کو چاہئے کہ نوٹس لیکر بے لغام کسٹم اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوس ناک واقع پیش نہ آسکے۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں