صاف وشفاف الیکشن کا قیام موجود حکومت کی ترجیح ہے،کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز

بدھ 24 جنوری 2024 21:43

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2024ء) کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز نے گزشتہ روز ضلع بار کھان کا دورہ کیاڈپٹی کمشنر بلال شبیر نے ان کا استقبال کیا ڈپٹی کمشنر آ فس پہنچنے پر ان کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی کمشنر نے تمام ضلعی افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ڈپٹی کمشنر ضلع بارکھان بلال شبیر نے کمشنر کو جنرل الیکشن 2024ء کی تیاریوں اور ضلع بارکھان کے مجموعی مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

دیگر آ فسران نے بھی اپنے محکموں کے حوالے سے تفصیلات بتائیںکمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز نے اس موقع پر کہا کہ صاف وشفاف الیکشن کا قیام موجود حکومت کی ترجیح ہیں جس کے لئے چیف سیکرٹری خود ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر کا دورہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی کوتاہی کی صورت میں تادیبی کاروائی کی جائے گی تمام سرکاری محکموں کے آفسران اور ملازمین الیکشن ڈیوٹی کے دوران بھی غیر جانبدار کا مظاہرہ کریں اور اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بلال شبیر ،اسسٹنٹ کمشنر رمضان اشتیاق ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر پائند خان ،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد نسیم زرکون ،ایس ڈی ایریگیشن جمعہ خان و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز نے ڈپٹی کمشنر آ فس میں قائم جئے گئے الیکشن کنٹرول روم کا معائنہ کیااور بعد ازاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ضلع بارکھان کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیااور عملہ کی حاضری چیک کی۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں