وزیراعلیٰ بلوچستان کی حاجی کوٹ میں صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران کی رہائش جا کر انکی والد کی وفا ت پر تعزیت

جمعہ 30 جولائی 2021 23:13

وزیراعلیٰ بلوچستان کی حاجی کوٹ میں صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران کی رہائش جا کر انکی والد کی وفا ت پر تعزیت
بارکھان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان جمعہ کے روز بارکھان پہنچے جہاں وہ حاجی کوٹ میں صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران کی رہائش گاہ گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر سردار عبد الرحمن کھیتران سے ملاقات کی اور ان سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی، سنیٹر دنیش کمار، رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری اور وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم بھی موجود تھے۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں