بٹگرام گروپ کا سیاسی گڑھ بھی ترند گروپ سے نہیں بچ سکے گا، سرکردہ شخصیات پی ٹی آئی ترند گروپ میں شامل ہو گئیں

منگل 10 جولائی 2018 00:30

بٹگرام۔ 9 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) بٹگرام گروپ کا سیاسی گڑھ بھی ترند گروپ سے نہیں بچ سکے گا، گائوں بٹگرام سے بھی سرکردہ شخصیات پی ٹی آئی ترند گروپ میں شامل ہو گئی ہیں، پی ٹی آئی ترند گروپ کی جانب سے مخالفین پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں، پی ٹی آئی ترند گروپ کی عوامی مقبولیت عروج پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی تاج محمد خان ترند اور امیدوار قومی اسمبلی پرنس نواز خان الائی کیلئے سیاسی میدان سازگار ہے، ہر طرف پی ٹی آئی کی نامزد امیدواروں کے چرچے ہیں، مخالف سیاسی جماعتیں کے امیدواران پریشانی کا شکار ہیں، ویلیج کونسل بٹگرام پراپر سے بٹگرام گروپ کے سرکردہ شخصیات بخت نواز خان اپنی پورے خاندان سمیت پی ٹی آئی ترند گروپ میں شامل ہو گئے ہیں۔

امیدوار صوبائی اسمبلی تاج محمد خان ترند اور امیدوار قومی اسمبلی پرنس نواز خان الائی کی جانب سے شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں