ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی کا جوڈیشل کمپلیکس بٹگرام کا اچانک دورہ

جمعرات 2 مئی 2019 23:55

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2019ء) ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی نے جوڈیشل کمپلیکس بٹگرام کا اچانک دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر ڈی پی او بٹگرام نے جوڈیشل کمپلیکس بٹگرام کے حفاظتی انتطامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور ان کو دوران ڈیوٹی چوکس اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشکوک اور اجنبی افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ضلعی عدالتوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔

ڈی پی او بٹگرام نے اہلکاروں پر زور دیا کہ جامع تلاشی یقنی بناتے ہوئے کسی بھی شخص کو بغیر تلاشی کے ڈسٹرکٹ کورٹس کے اندر نہ جانے دیا جائے، عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے جس کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس سیکورٹی انچارج انسپکٹر آصف خان بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں