بٹگرام ،شادی کی تقریب میں لوگوں کی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے انٹر نیٹ پر لائیو چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج، گرفتاریاں

پیر 7 ستمبر 2020 15:40

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2020ء) شادی کی تقریب میں لوگوں کی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے انٹر نیٹ پر لائیو چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تحصیل الائی کی حدود تھانہ بنہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جارہی تھی جس کو سوشل میڈیا پر لائیو چلا رہے تھے جس پر ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے متعلقہ ایس ایچ او کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ایس ایچ او تھانہ بنہ امجد علی خان بمعہ پولیس نفری نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان نصیب اللہ ولد افضل سکنہ کوز ٹنڈول، جان محمد ولد محمد نبی ،میرباز ولد پام جان،ہستم خان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں