بٹگرام پولیس کی کارروائی ، ناکہ بندی کے دوران ڈاٹسن گاڑی سے غیرقانونی لکڑ برآمد کرلی

بدھ 30 نومبر 2022 20:20

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) بٹگرام پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ڈاٹسن گاڑی سے غیرقانونی لکڑ برآمد کرلی۔ڈاٹسن ڈرائیور اورلکڑ محکمہ جنگلات کے حوالہ کردی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ بنہ زبیر خان نے بدھ کے روز پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران ڈاٹس نمبر آئی جی جے 7810سے 21عدد بیاڑ کے نگ برآمد کرکے ڈرائیور عرفان اللہ ولد زبیر کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے لکڑ اورملزم محکمہ جنگلات کے حوالہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں