الائی بنہ سے دمرائی جانے والی جیپ کھائی میں گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق،

ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی

ہفتہ 8 ستمبر 2018 14:11

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2018ء) الائی بنہ سے دمرائی جانے والی جیپ کے المناک حادثہ کے نتیجہ میں ماں اور بیٹے جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے، حادثہ کے نتیجہ میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنہ سے دمرائی جانے والی جیپ کڑو کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ماں اور بچہ سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت گاڑی میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہوئے، حادثہ میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی افراد کو بنہ ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو بٹگرام ریفر کر دیا۔ جاں بحق و زخمیوں میں تنویر بی بی، رفعت دختر سیراج، طارق حسین عباس اور حمزہ ولد اقبال حسین سمیت ڈرائیور نورالله ولد قدرت الله شامل ہیں۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں