بٹگرام ،بڑھتے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئی پرانی اور خستہ حال گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

جمعرات 20 اگست 2020 13:17

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے پولیس نے بٹ گرام میں پرانے ماڈل اور خستہ حال گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے ۔ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے آئے روز حادثات کا شکار ہونے والے پرانی ماڈل کی خستہ حال گاڑیوں کے خلاف ٹریفک وارڈن پولیس کو کارروائی کرنے ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس نے ڈاٹسن،ویگن اورسوزوکی وغیرہ کی فٹنس چیک کی اورغیر نمونہ نمبر پلیٹ،اوورلوڈینگ،بغیر لائسنس,بغیر ہیلمٹ،بغیرکاغذات اور بغیر روٹ پرمٹ گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اورڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی سے آگاہ کیا گیااورتمام ڈرائیوروں کو تیزرفتاری سے گریز کرنے کے حوالہ سے سختی سے ہدایت کی گئی۔ڈرائیوروں نے ٹریفک رولز خود فالو کرنے اور دوسروں کو آگاہ کرنے کاعزم بھی کیا اور اپنے گاڑیوں کو فٹ رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں