بٹگرام،تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ،موٹر سائیکل چور گرفتار

منگل 28 ستمبر 2021 12:58

بٹگرام،تھانہ سٹی  پولیس کی کاروائی ،موٹر سائیکل چور گرفتار
بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) تھانہ سٹی بٹگرام پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار، قبضے سے دو چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔ یاسر نامی شہری  نے اپنی  موٹرسائیکل 125 کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ سٹی بٹگرام میں درج کروائی تھی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سٹی بٹگرام امتیاز علی شاہ  کی ہدایت پرانٹی کار لفٹنگ سیل نے  ملزم کی گرفتاری کے لئے فوری کاروائی شروع کی  اورتین دن کے اندر اندر نامعلوم ملزم کو ٹریس کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل 125 برآمد کی، دوران تفتیش ملزم سے ایک اور چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔ملزم عثمان ولد مثل خان سکنہ شگئی کوٹگلہ کے خلاف مقدمہ علت نمبر 353 جرم 381A تھانہ سٹی بٹگرام درج رجسٹر کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments