بٹگرام،گاڑی کھائی میں گرنے سے بچے سمیت2افراد جاں ،2زخمی

منگل 10 مئی 2022 16:23

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2022ء) بٹگرام میں گاڑی کھائی میں گرنے سے بچے سمیت2افراد جاں بحق اور2افراد زخمی ہوگئے۔ریسیکو 1122کے مطابق بٹگرام کے علاقہ کنائے بتکول کے قریب موٹرکار کھائی میں گرنے سے 30 سالہ نصیب زادہ اور 7 سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

حادثہ میں خاتون سمیت2افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 بٹگرام کی میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں