حلقہ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے، پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ضلع کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، پرنس نواز خان الائی

جمعرات 16 اگست 2018 15:01

بٹگرام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بٹگرام سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی پرنس نواز خان الائی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ضلع کی محرومیوں کا ازالہ ان کا مشن ہے، بٹگرام کی عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔ وہ جمعرات کو کونش ویلی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کے حلقہ کے لوگوں نے مجھ پر اور پاکستان تحریک انصاف پر بہت بڑا اعتماد کیا ہے، موجودہ منتخب حکومت قائد تحریک انصاف عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنائے گی جس میں عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کمی کوتاہی نہیں کریں گے۔

پرنس نواز خان نے کہا کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے، بٹگرام کی پسماندگی کو ختم کر کے اسے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، بٹگرام کی عوام کو اب اصل تبدیلی نظر آئے گی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں