ڈی پی او بٹگرام نے عوامی مسائل کے حل کیلئے پولیس چیک پوسٹ تھاکوٹ پل میں کھلی کچہری کا انعقاد

منگل 15 جنوری 2019 14:13

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی نے عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے پولیس چیک پوسٹ تھاکوٹ پل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر انہوں نے جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی نے عوامی مسائل کے حل کیلئے چیک پوسٹ تھاکوٹ پل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایس ڈی پی او سرکل بٹگرام فدا خان، ایس ایچ او چانجل، انچارج پولیس چیک پوسٹ تھاکوٹ پل، صدر انجمن تاجران، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں معززین علاقہ اور شہریوں نے شرکت کی۔

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچری کا مقصد عوامی مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے تاکہ عوام اور پولیس ملکر جرائم کا تدارک اور علاقہ میں امن و امان کی فضا برقرار رکھیں، عوام پولیس کے ساتھ ملکر معاشرے میں امن قائم کر سکتی ہے، عوامی تعاون کے بغیر امن وامان کی فضاء قائم رکھنا مشکل ہے، بحیثیت شہری آپ کا فرض بنتا ہے کہ علاقہ میں جو بھی برائی نظر آئے اس کے خاتمہ کیلئے پولیس کی مدد کریں۔

(جاری ہے)

کھلی کچری میں علاقہ کے لوگوں نے ڈی پی او کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈی پی او بٹگرام نے ایکشن لیتے ہوئے موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں