بٹگرام۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی یونین کونسل شملائی میں کھلی کچہری،عوامی مسائل سنے

بدھ 26 اگست 2020 19:37

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر عبدالحمید خان اور ڈی پی او طارق سہیل مروت نے یونین کونسل شملائی میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔کھلی کچہری ڈپٹی کمشنراورڈی پی اوکے علاوہ بھی تمام محکمہ جات کے سربراہان کے علاوہ معززین علاقہ و الیکٹرانک,پرنٹ و سوشل میڈیا کے نمائندوں نے بھر پورشرکت کی ۔شرکاء نے مسائل سے متعلقہ افسران کو آگاہ کیا۔

ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت نے کھلی کچہری میں علاقہ عوام کی شکایات سنیں اور ان کو حل کرنے کیلئے متعلقہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو سختی سے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرڈی پی او نے کہا کہ اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہو یا پولیس افسر و اہلکار کے خلاف کوئی جائز شکایت ہو،آپ کے کسی کام میں تاخیر یا تفتیش میں کمی کوتاہی ہو تو آپ بلا جھجک میرے آفس آکر مجھ سے مل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بٹگرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معززین علاقہ کسی بھی قسم کے جرم اور ہوائی فائرنگ جیسے قبیح فعل کرنے والے افراد کے خلاف آواز اُٹھا کرپولیس کے ساتھ تعاون کریں، جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم چلا کر اپنے علاقہ کو پر امن بنائیں۔ تھانہ میں ایف آئی آر ہر شہری کا حق ہے،تمام ایف آئی آر میرٹ پردرج کی جائیں ۔

پولیس سیاسی دباؤ کے بغیر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔علاقہ عمائدین نے کھلی کچہری میں ڈی پی او بٹگرام طارق سہیل مروت اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبدالحمید خان کا شکریہ ادا کیا اور بٹگرام پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام دوست آفیسر اور عوام دوست پولیس ملی ہیں جس کی بدولت ڈسٹرکٹ بٹگرام میں ہوائی فائرنگ,منشیات فروشی,مجرمان کی گرفتاری ٹریفک مسائل اور دیگر جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے ۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں