بٹگرام، مسجد کے کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے دو نوجوان جاں بحق

جمعہ 29 اکتوبر 2021 23:48

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2021ء) مسجد کے کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بٹگرام کے نواحی علاقہ پھگوڑہ میں مسجد کا کنواں جو کافی عرصہ سے زیر استعمال نہیں تھا، کو استعمال کے قابل بنانے کیلئے نسیم اخونزادہ اور خان محمد نرال خیل نے جنریٹر لا کر کام شروع کیا۔ نسیم اخونزادہ رسی کی مدد سے کنویں میں نیچے اتر گئے، اچانک انہوں نے رسہ ہلا کر خان محمد کو مدد کیلئے پکارا اس پر خان محمد بھی نیچے کنویں میں اتر گئے اور دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں