پی سی بی انڈر16 ٹرائلز،بٹگرام زلمی نے بٹگرام ہیروز کو وارم اپ میچ میں شکست دے دی

بدھ 11 اکتوبر 2023 23:16

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2023ء) بٹگرام کے علاقہ کوزہ بانڈہ کے شگئی گرین گرائونڈ میں پی سی بی ٹرائل کے سلسلہ میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں بٹگرام زلمی نے بٹگرام ہیروز کو شکست دے دی، بٹگرام زلمی کی ٹیم نے پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 152 رنز بنائے، جواب میں بٹگرام ہیروز کی ٹیم 145رنز بنا سکی، سید عدنان شاہ کو عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے 22 رنز بنائے اور 15 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اکرم تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں رشید خان، عرفان مغلوب، نثار عالم، صفی اﷲ، سلیم اللہ، محمد فیاض اور زاہد خان امیر تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اکرم نے اپنے اور اعزازی مہمانوں کے ہاتھوں سے پی سی بی انڈر 16ٹرائل میں سیلیکٹ کھلاڑیوں میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو داد دی۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں