سرکاری ریو نیو کی تمام مدات میں واجبات کی حسب اہداف وصولی ریو نیو افسران کی اولین پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے،کمشنر سرگودہا ڈویژن

بدھ 15 مئی 2019 19:00

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ نے کہا ہے کہ سرکاری ریو نیو کی تمام مدات میں واجبات کی حسب اہداف وصولی ریو نیو افسران کی اولین پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے جس کی تکمیل میں غفلت اور سست روی کے مرتکب افسران کو سخت مواخذہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے یہ بات دورہ بھکر کے موقع پر ضلع میں ریو نیو وصولی کے جائزہ کے لئے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریو نیو افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر سرگودہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ نے ریو نیو وصولی میں بعض ریو نیو افسران کی غیر اطمینان بخش کارکر دگی پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں ہدایت کی کہ کارکردگی کو حسب منشا بنا یا جائے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو بھی ہدایت کی کہ ماتحت ریو نیو افسران کو کارکردگی میں خا طر خواہ اضافہ کے لئے راہنمائی فراہم کی جائے اور ان کی روزانہ کارکردگی مانیٹرکر کے سو فیصد ریو نیو وصولی کو یقینی بنایا جائے۔کمشنر سرگودہا ڈویژن نے ریو نیو کے کورٹ کیسز کی ڈسپوزل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے کہ کورٹ کیسز کی تیز رفتار اور میرٹ پر ڈسپوزل یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں