بھکر، آئس فیکٹری کے واٹر ٹینک میں نہاتے ہوئے 10سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

جمعہ 21 اپریل 2017 15:17

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) آئس فیکٹری کے واٹر ٹینک میں نہاتے ہوئے 10سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا واقعات کے مطابق جنڈانولہ کے محلہ شرقی میں واقع آئس فیکٹری کے واٹر ٹینک میں 10 سالہ طلحہ نہا تے ہوئے ڈوب گیا اور جان کی بازی ہار گیا متوفی کورورل ہیلتھ سنٹر جنڈانولہ لایا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متوفی محلہ مسجدحافظ عباس کے رہائشی ڈرائیور ندیم کابیٹا تھا10 سالہ بچے کی اچانک وفات کی خبر سن کر گھر میں صف ماتم بچھ گئی نماز جنازہ کے بعد متوفی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

ورثا نے کسی بھی کارروائی سے انکار کر دیا واضح رہے کہ جنڈانوالہ میں 3 آئس فیکٹریاں ہیں اور ہر آئس فیکٹری کا مالک 10روپے نو جوانوں اور 5روپے بچوں سے لے کر نہانے دیتے ہیںگرمیوں میں بڑی تعداد میں بچے اور لوگ مقامی آئس فیکٹریوں کے واٹر ٹینکوں میں نہاتے ہیں شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آئس فیکٹریوں کے واٹر ٹینکوں میں بچوں کے نہانے پر پابندی لگائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں