بھکر، رمضان المبارک ک کے دوران مساجد اور رمضان بازاروں میں سیکورٹی انتظاما ت کو کو موثر بنایا جائے ،خالد مسعود چوہدری

جمعرات 25 مئی 2017 20:37

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) ماہ صیام کے دوران مساجد اور رمضان بازاروں میں سیکورٹی انتظاما ت کو یقینی بنانے کیلئے مشکوک علاقوں کے سرچ آپریشن کو مزید موثر بنایا جائے ، یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر خالد مسعود چوہدری نے پولیس لائن میں رمضان المبارک کے دوران سیکورٹی انتظاما ت کے سلسلہ میں جملہ ڈی ایس پیز اور جملہ تھانوں کے ایس ایچ اوز سے میٹنگ کرتے ہوئے کہی ، ڈی پی او نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد پر ڈیوٹی سیکورٹی پلان کے مطابق مکمل کی جائے اور مساجد کے اردگرد مشکوک علاقوں کا سرچ آپریشن کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین اپنی شناخت کیلئے اپنے سروس کارڈ کا استعمال کریں اور مساجد کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے مساجد میں داخل ہونے والوں کی چیکنگ میٹل ڈیٹیکٹر سے کی جائے او رپارکنگ مساجد سے دور بنائی جائے ، ڈی پی او نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ سپیکر ایکٹ پر سختی سے پابندی کرائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی مکمل حفاظت کی جائے او رانکے سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ، ڈی پی او نے کہا کہ دریائی چیک پوسٹوں اورپتنوں پر چیکنگ کے عمل کومزید موثر بنایا جائے اورمشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے انہوں نے کہا کہ بس اسٹینڈوں سے دوسرے علاقوں میں جانیوالی مسافر بسوں کی مکمل ویڈیو بنائی جائے اور کوڈ آف کنڈٹ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، ڈی پی او نے کہا کہ ضلع میںلگنے والے نو سستے رمضان بازاروں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور سستے رمضان بازاروںمیں آنے والوں کی کڑی نگرانی کی جائے او رپارکنگ بازار سے فاصلے پر بنوائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں