بھکرمیں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 1 نومبر 2017 17:09

بھکر۔یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز(اے ای اوز)کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کی بنیادی ذمہ داری بیسٹ ایجوکیشنل مینجمنٹ اورکامل پیشہ ورانہ مہارت سے سرانجام دی جائے ۔انہوں نے اے ای اوز سے کہاکہ متعلقہ مراکز کے سکولوںمیں مستحکم سپروائزری سسٹم یقینی بناکر ضلع کو ٹاپ رینکنگ میں لانے کیلئے بہترین انتظامی کارکردگی کامظاہرہ کیاجائے۔

انہوں نے یہ ہدایات ضلع کے 88مراکز کے اے ای اوز کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن،ڈی ای اوز ،ڈی ایم او اورڈپٹی ڈی ای اوز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے اے ای اوز سے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ بہترین انتظامی کنٹرول کی بدولت متعلقہ مراکز کے سکولوںکو فروغ تعلیم کا ماڈل ثابت کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سی ایم روڈمیپ کی ترجیحات واہداف کی سوفیصد تکمیل کے ضمن میں اے ای اوز کاکردار انتہائی بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اے ای اوز سے کہاکہ خوداحتسابی اورفرائض منصبی کے کامل ادراک کے تحت کام کرتے ہوئے قابل اعتراف وقابل تحسین کارکردگی کامظاہرہ کیاجائے۔انہوں نے اے ای اوز کو مزید ہدایت کی کہ فروغ تعلیم پروگرام پر کماحقہ عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے متعلقہ مراکز کے سکولوں کے سربراہان واساتذہ کو مکمل راہنمائی ومعاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ سروس ڈلیوری کامطلوبہ معیار برقراررکھ سکیں۔

بعدازاںڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے پنجاب سکول ریفارمز روڈمیپ پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ایک اوراجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی ایم او نے مانیٹرنگ رپورٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ روڈمیپ کی ترجیحات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں افسران تعلیم کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیااور اس امر کی تاکید کی کہ احسن کارکردگی کامعیار برقراررکھتے ہوئے ضلع کو ٹاپ رینکنگ میں لایا جائے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں