کمشنر سرگودہا ڈویژن محمود حسن کا بھکرکا دورہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:52

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمود حسن نے جمعرات کے روز بھکرکا دورہ کیا اس موقع پر انہوںنے ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کنٹرول روم میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کی کارکردگی سمیت سیگر متعلقہ امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر سرگودہا ڈویژن محمود حسن نے کنٹرول روم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کی تاکید کی کہ تمام امور کی احسن انجام دہی پر ہمہ وقتی توجہ مرکوز رکھی جائے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں