احساس پروگرام کے تحت مستحقین کی مکمل رقم ہڑپ کرنے پر 3افراد گرفتار

ہفتہ 19 مارچ 2022 16:25

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2022ء) بھکر میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین کی مکمل رقم ہڑپ کرنے پر 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملزمان الطاف، فہیم اور سجاد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا، فراڈیا گینگ احساس کفالت سینٹرز پر سادہ لوح خواتین سے جعل سازی میں ملوث ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ متاثرہ خاتون فوزیہ کی شکایت پر کارروائی کی گئی، 24 گھنٹوں کے دوران ہیرا پھیری کرنے پر دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں