بھکر آٹا پوائنٹ سے جانے سے بعد شہری دل کادورہ پڑنے سے جاںبحق ہوا

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:40

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے نوتک میں الہی بخش نامی شخص جو کہ بستی چدھڑ کا رہائشی تھا کی ہلاکت کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نوتک میں فری آٹا سیل پوائنٹ پر الہی بخش نامی شخص اپنی باری پر آٹا وصول کرکے پوائنٹ کے احاطہ سے باہر قریبی گلی میں اچانک گرے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہوا جس کے بعد ریسکیو 1122 نے موقع پر طبی امداد دی مگر افسوس کے وہ جانبر نہ ہوسکا واقعے کی اطلاع ملتے ہی مجھ سمیت ڈی پی او محمد نوید موقع پر پہنچے اور جان بحق شخص کے ورثا سے بھی ملاقات کی اس ضمن میں لواحقین کی جانب سے بتایا گیا کہ ہمارے والد الہی بخش جنکی عمر 66 برس تھی عرصہ دراز سے امراض قلب میں مبتلا تھے اور آج پوائنٹ سے آٹا وصول کرنے کے بعد واپسی جاتے ہوئے گلی میں اچانک دل کا دورہ پڑا اور موقع پر جانبحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

یاد رہیکہ متوفی الہی بخش کی وفات سے پہلے اور وفات کے دوران یا بعد میں آٹے کی تقسیم کا عمل نظم و ضبط کیساتھ جاری رہا اور اب اس وقت بھی جاری ہے اور نوتک سیل پوائنٹ پر ہرگز دھکم پیل یا بدنظمی نہیں ہوئی جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں