ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر میں قائم امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ

بدھ 27 مارچ 2024 16:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر میں قائم کردہ امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا انہوں نے امتحانی عمل کاجائزہ لیتے ہوئے سنٹر پر طلباء کو فراہم کردہ سہولیات کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نےنہم کلاس کے سالانہ امتحان کے جائزہ کے موقع پر سنٹر انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ امتحانات کے دوران طلباء کیلئے روشنی اور ہوا دار کمروں کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ طلباء امتحانات کا عمل پرسکون ماحول میں مکمل کرسکیں۔انہوں نے امتحانی سنٹرکی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ جاری امتحانات میں شفافیت کا عنصر قائم رکھا جائے تاکہ طلباء اپنی محنت کے بل بوتے پر کامیابیاں حاصل کرسکیں ۔\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں