سرکاری امور کے حل کیلئے نمبرداروں کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے، ڈپٹی کمشنربھکر

ہفتہ 11 مئی 2024 14:23

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود اور سرکاری امور کے حل کیلئے نمبرداروں کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے،ریونیو ریکوری ،ستھرا پنجاب پروگرام اور دیگر سرکاری فرائض کی انجام دہی میں حسب سابق بھرپور محنت و لگن سے کام جاری رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل میں منعقدہ نمبرداروں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے نمبرداروں کے مسائل سنے اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔کنونشن میں اے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی،اسسٹنٹ کمشنر رانا غلام مرتضیٰ بھی موجود تھے جبکہ نمبردار اور پٹواری حضرات بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے نے نہری پانی چوری کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ انہار کے افسران کو فوری پانی چوری کے تدارک کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں۔\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں