ریسکیو1122 نے تودے تلے دبے مزدور کو زندہ نکال لیا

منگل 14 فروری 2017 13:28

ریسکیو1122 نے تودے تلے دبے مزدور کو زندہ نکال لیا
بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2017ء) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کنویں کی کھدائی کے دوران تودا گرنے سے کام کرنے والا مزدور دب گیا ۔ریسکیو 1122نے مسلسل 5گھنٹے محنت کے بعد زندہ نکال لیا، اہلیان ِعلاقہ کا خراجِ تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ شہید مائنر چک نمبری 187میں کنویں کی کھدائی کا عمل جاری تھا۔ الطاف نامی مزدور تیس فٹ گہرائی میں کام کرنے میں مصروف تھا کہ اسی اثنا میں تودا گرپڑا جس کے باعث مزدور مٹی تلے دب گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر مسلسل پانچ گھنٹے کی محنت کے بعد الطاف کو زندہ نکال لیا جس پر اہلیان علاقہ نے ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں