بھمبر تا چڑیاولہ 8کلومیٹر روڈ کی بہترگی کا معاملہ ترجحی بنیادوں پر حل کریں گے، چوہدری محمد رشید

جمعہ 5 دسمبر 2014 20:10

بھمبر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) بھمبر تا چڑیاولہ 8کلومیٹر روڈ کی بہترگی کا معاملہ ترجحی بنیادوں پر حل کریں گے، دھریا کے مقام پر بر سا تی نا لہ پرکلوٹ بنائی جا ئے گی حکومت آزاد کشمیر میں ذرائع رسل ورسائل بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، تمام جاری پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لئے حکومت پاکستان سے 10ارب روپے ڈیمانڈ کئے ہیں ، اگر یہ رقم فراہم کر دی گئی تو تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کر دیں گے، تعمیراتی کاموں کی رفتار اور کوالٹی کا ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لینے کے لئے پالیسی بنا لی اور کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،بھمبر کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے، ان خیا لا ت کااظہا ر وزیر شاہرات چوہدری محمد رشید نے صحا فیوں سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا افیز 7کے مکمل شدہ کاموں کی ادائیگی کے لئے جلد لائحہ عمل مرتب کریں گے بھمبر تا چڑیاولہ 8کلومیٹر روڈ کی بہترگی کا معاملہ ترجحی بنیادوں پر حل کریں گے، دھریا کے مقام پر کس پر پل کی تعمیر کا بھی جائزہ لے رہے ہیں بھمبر تا با غسر رو ڈ کی بہتر ی کے لئے بھی اقد اما ت کئے جا رہے ہیں بھمبر تا مظفرآباد نیلم ہائی وے کی تعمیر کے لئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے اعلان کے مطابق سروے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا انشاء اللہ کارکردگی کی بنا پر اگلا الیکشن لڑیں گے پیپلز پارٹی نے میڈیکل کالجز، یونیورسٹیز سمیت کئی میگا پراجیکٹس دئیے ہیں ، ایجوکیشن پالیسی کے نفاذ کے لئے 2ارب روپے کی ابتدائی ضرورت ہے ، پرائمری استاد کی تقرری بھی PSCکے ذریعے ہوگی ، آئندہ ٹیچر کی تقرری کے لئے تعلیمی کارکردگی کے85فی صد نمبر ہونگے اور کسی حق دار کے ساتھ ناانصافی نہ ہو گی انہوں نے کہا کہ میڈیا کو دعوت دیتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور دوسری جماعتوں کے عرصہ اقتدار کا تقابلی جائزہ لیا جا ئے تو پتہ چلے گا کہ تعمیروترقی میں کون آگے ہے ، پیپلز پارٹی کے کو چئیرپرسن آصف علی زرداری مختلف مقامات پر پارٹی میں موجود چھوٹے موٹے اختلافات کے ختم کرنے کے لئے متحرک ہو چکے ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھی پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں ،آئندہ الیکشن میں کا ر کر دگی کی بنیا دپر پیپلز پا رٹی دو با رہ حکومت بنا ئے گی۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں