دربار عالیہ حضرت پیر غائب بادشاہ اور حضرت سید عبدالرحمن بخاری کا عرس مبارک عقیدت و احترام سے منایا گیا

منگل 10 جولائی 2018 16:30

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) دربار عالیہ حضرت پیر غائب بادشاہ اور حضرت سید عبدالرحمن بخاری کا عرس مبارک عقیدت و احترام سے منایا گیا سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں کی شرکت مزار مبارک پر فاتحہ خوانی چادر پوشی درودو سلام کی صدائیں تفصیل کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر بھمبر میں کشمیر کی روحانی شخصیات حضرت پیر غائب بادشاہ اور خضرت پیر سید عبدالرحمن بخاری کا سالانہ عرس مبارک عقید ت و احترام سے منایا گیا ۔

(جاری ہے)

سینکڑوں عقیدت مندوں کی شرکت اس موقع پر سابق ضلعی صدر اقبال انقلابی نے کہا اولیاء اکرام کی خدمات تاریخ کا ایک حصہ ہیں خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیں گی ہمیں بررگان دین کی تعلیمات پر عمل کر کے اپنے نظریات و عقائد کودرست اسلامی سمت میں رکھنا ہو گا ۔اولیاء اکرام نے ساری زندگی دین ااسلام کیلئے وقف کیے رکھی اولیاء اکرام نے دین کی خاطر مشکلات کا سامنا کیا ہمیں ان کے نقش قدم پر چل کر ان کی محنت او ر کاوشوں کو آگے لے جانا ہے عرس مبارک کی تقریب میں مقبوضہ کشمیر کی آزاد ی کیلئے خصوصی دعا کی گئی عرس کے موقع پر لنگر کا بہترین انتظام کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں