محبت رسولؐکے فروغ کیلئے امام احمد رضا خان کی تعلیمات عام کرنیکی ضرورت ہے،مولانا اویس رضا قادری

معاشرتی برائیاں ختم، نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے اتحاد اہلسنت کونسل پلیٹ فارم بنایاگیا ہے،وائس چیئر مین

پیر 27 اگست 2018 17:04

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2018ء) معاشرتی برائیوں کو ختم کرنے نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے اتحاد اہلسنت کونسل پلیٹ فارم بنایا گیا ہے۔ محبت رسول ؐکے فروغ کیلئے امام احمد رضا خان کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مرکزی اتحاد اہلسنت کے وائس چیئر مین مولانا اویس رضا قادری نے اخبار نویسوں سے ایک ملاقات میں کیا علامہ اویس رضا نے کہا کہ علمائے اہلسنت کا اتحاد کامیابی کی نوید ہے بھمبر شہر میں اصلاحی فلاحی پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے نوجوانوں کی اصلاح کیلئے نماز کمیٹی بھی بنائی جائے گی جو دعوت نماز کو عام کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی دین حق کی اشاعت کیلئے اہلیان بھمبر مرکزی اتحاد اہلسنت کا حصہ بنیں خوف خدا عشق رسولؐ کا فروغ ہمارا بنیادی مقصد ہے بھمبر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ علمائے اہلسنت اتحاد قائم کیا گیا ہے

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں