بھمبر کے ضلعی آفیسران حکومتی نمائندوں کو پروٹو کول دینے میں مصروف ، اپنی ترقی کے لئے آفیسران نے حکومتی نمائندوں کے قافلوں میں شرکت کو یقینی بنانا شروع کر دیا

جمعرات 9 مئی 2019 14:19

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2019ء) بھمبر کے ضلعی آفیسران حکومتی نمائندوں کو پروٹو کول دینے میں مصروف ، اپنی ترقی کے لئے آفیسران نے حکومتی نمائندوں کے قافلوں میں شرکت کو یقینی بنانا شروع کر دیا ، دفتری کام متاثر ، گوڈ گوورنس کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، تفصیلات کے مطابق بھمبر کے ضلعی آفیسران نے اپنے دفاتروں کو چھوڑ کے حکومتی نمائندوں کے ساتھ مختلف تقریبات میں شامل ہونا شروع کر دیا ہے جبکہ پیشتر پروگراموں میں غیر متعلقہ آفیسران جن کا اس محکمہ سے تعلق بھی نہیں ہوتا وہ بھی ان نمائندوں کے قافلوں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیتے دکھائی دیتے ہیں تعلیم کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں محکمہ صحت کے آفیسران ،جبکہ جنگلات کے پروگرام میں لوکل گورنمنٹ کے آفیسران کی شرکت سمجھ سے بالا تر دکھائی دیتی ہے حلقہ کے نمائندے ہوں یا باہر سے آنے والے وزیر ان آفیسران نے اپنی شرکت کو یقینی بنانا شروع کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ چند روز قبل سینئر وزیر جن کا تعلق بھمبر حلقہ سے ہے محکمہ تعلیم کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں علاقے کی عوام نے مختلف مھکمہ جات کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے تھے ، ایک طرف موجودہ حکومت گوڈ گوورنس کا دعوہ کرتی ہے تو دوسری طرف بھمبر میں جاری اس کھیل پر سنجیدہ حلقوں میں چہم گوئیاں شروع ہو چکی ہیں ۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں