بھمبر، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سوکاسن میں لیکچرارز کی تعیناتی کا مطالبہ

منگل 22 ستمبر 2020 18:13

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سوکاسن میں لیکچرارز تعینات نہ ہونے سے بچیاں دوردراز کالجز میں داخلہ لینے پر مجبور جبکہ بوائز انٹرمیڈیٹ کالج سوکاسن میں تین اساتذہ کی ریٹائرڈ منٹ کے باعث آسامیوں پر تعیناتی نہ ہوسکی جسکے باعث طلباء کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی ماہ سے مذکور ہ آسامیوں پر تعیناتی نہ ہوسکی جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سوکاسن میں گریجوایٹ کلاسز کے لیے پروفیسر تعینات نہ ہوسکے جس سے بچیاں دور دراز علاقہ جات میں داخلہ لینے پر مجبور ہیں۔

اہلیان علاقہ نے وزیراعظم ، وزیر کالجز ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری کالجز اور ڈویثرنل ڈائر یکٹر کالجز سے معاملہ فور ی نوٹس لے کر اسٹاف کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں