زندہ قومیں اپنی ثقافت شایان شان طریقے سے مناتیی ہیں،نوروز ایری جاموٹ

ٹوپی اجرک ڈے کو منانے کا مقصد اپنی صدیوں پرانی پہچان کو زندہ رکھنا ہے زاہد وفائی،ساجد حسین جاموٹ

اتوار 7 دسمبر 2014 17:06

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء)سندھی ثقافتی ٹوپی اجرک ڈے کی مناسبت سے جاموٹ قومی موومنٹ ڈھاڈر کے صدر رئیس نوروز ایری کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی ڈھاڈر شہر سے نکالی گئی جو رندعلی بازار ،شاہی چوک سے ہوتا ہوا پریس کلب ڈھاڈر پہنچ کر جلسہ کی صورت اختیار کر گیا اس موقع پرریلی کی شرکاء نے ثقافتی ڈے کے حوالے سے اجرک اور ٹوپی پہنے تھے۔

(جاری ہے)

جے کیو ایم ڈھاڈر کے صدر رئیس نوروز ایری جاموٹ،زاہد وفائی،ساجد حسین جاموٹ،غلام مصطفی مولائی،ماسٹر فضل ایری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت کو شایان شان اور بھر پور طریقے سے مناکر اس دن سے محبت کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھی قومی ثقافتی ڈے امن اور محبت کا پیغام ہے اور اس دن کو منانے کا مقصد اپنی صدیوں پرانی روایات پر محیط ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔ مققررین نے کہا کہ سندھی ثقافت دنیا کی قدیم ترین ثقافت ہے اس دن ہر سندھی ، جاموٹ بھر پورطور پر مناکر اپنی زبان اور ثقافت سے محبت سے اظہار کرتا ہے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں