سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں سے دلی ہمدردی ہے ، ڈاکٹر لیاقت علی رند

علاج معالجے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، کرتہ،حاجی شہر میں بھی ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں متاثرین کو طبی امداد دی گئی،ضلع ناظم صحت کھچی

منگل 1 ستمبر 2020 15:55

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2020ء) ضلع ناظم صحت کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند نے کہا ہے کہ ضلع کچھی میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجارہا ہے حالیہ سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرکے متاثرین کا علاج اور انہیں ادویات فراہم کی گئی ضلع کے سول ہسپتالوں ،آر ایچ سیز سمیت تمام بی ایچ یوز میں عوام کو جملہ امراض سے متعلق طبی سہولیات دی جاتی ہیں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کا عملہ ان سنٹرز میں عوام طب کی سہولیات کی فراہمی کیلئے موجود رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں سے دلی ہمدردی ہے انہیں علاج معالجے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کرتہ،حاجی شہر میں بھی ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں متاثرین کو طبی امداد دی گئی اسکے علاوہ ضلع کی دیگرسیلاب سے متاثرہ دیہاتوں جن میں بالاناڑی کے زاہرواہ بنگلزئی،کھٹن،سنی شوران کے متاثرہ دیہاتوں میں بھی ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے انہوں نے کہاای پی آئی کے امونائزیشن کو بہتر کرنے ویکسنیٹرز،ایل ایچ ویز کے کارکردگی کوجاچنے کیلئے مختلف دورے کیئے جارہے ہیں تاکہ انکی کارکردگی کو واچ کرکے مذید بہتر بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے جس کیلئے اقدامات ناگزیر ہیںصحت مند زندگی ہر انسان کا بنیادی حق ہے انہیں صحت کی سہولیات دہلیز پر پہنچانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں صحت کا شعبہ فعال بنانے سے ہی بیماریوںکے خلاف بہتر حکمت مرتب کرکے انہیں جڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے جس کیلئے روز اول سے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں