فیڈریشن ہی پیرامیڈیکس کے حقوق کا ضامن ہے ،حاجی رحمت اللہ

ْمحکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے پیرامیڈیکس خود مسائل کے بھنور کا شکار ہیں

بدھ 25 اگست 2021 16:01

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2021ء) آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن ضلع کچھی بولان کی ضلعی کابینہ کااجلاس زیرصدارت ضلعی صدرمحمدرفیق بنگلزئی منعقدہواجس میں ممبران کثیر تعداد میں موجود تھے جبکہ صوبائی صدرحاجی رحمت اللہ دہوارنے خصوصی طور پر شرکت کی،اجلاس کی کاروائی کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوااجلاس میں ممبران نے مختلف مسائل پر تفصیلی بحث ومباحثہ کیاجس میں زیر غورمیزل اور آنیوالے پولیوکمپین کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے جوبعدازاں بزریعہ سرکلر جاری کیا جائیگا اسموقع پراجلاس کے شرکاء سے صوبائی صدر حاجی رحمت اللہ،ضلعی صدر محمدرفیق بنگلزئی،غلام اللہ شاہوانی دیگر نے خطاب میں کہا کہ فیڈریشن ہی پیرامیڈیکس کے حقوق کا ضامن ہے محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے پیرامیڈیکس خود مسائل کے بھنور کا شکار ہیں محکمہ کی جانب سے انکی فلاح بہبود کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں پیرامیڈیکس محکمہ صحت میں اہم رول پلیکررہے ہیں مگر المیہ کی بات ہے کہ انکے جائز مسائل آج تک اربابِ اختیار کی ٹیبل پر رکھے ہوئے ہیں ان پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی پیرامیڈیکسں کے جائز مسائل کے حل تک جدوجھد جاری رکھیں گے صوبے بھر کے پیرامیڈیکس کو فیڈریشن کے چھتری تلے متحد کرینگے کیونکہ آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن ہی نمائندہ تنظیم ہے جو حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کرتی بعدازاں ضلعی کابینہ نے اجلاس میں خصوصی طورشرکت کرنے پر صوبائی قائد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں