صحافت اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافی کسی بھی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں ،گل احمد سرپرہ

ہماری کوشش ہوگی کہ ضلع میں صحافی برادری کے ساتھ ملکر ضلع جرائم اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کریں صحافی نشاندہی کریں کاروائی پولیس کا کام ہے ،ڈی پی او کچھی

بدھ 19 جنوری 2022 16:54

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) پریس کلب ڈھاڈر بولان کے وفد نے محمد عارف بنگلزئی کی قیادت میں ڈی پی او کچھی گل احمد سرپرہ سے انکے آفس میں ملاقات کی وفد میں حاجی رئیس نوروز خان ایری،غلام فاروق جتوئی،عبد الحئی گولہ شامل تھے وفد نے نوتعینات ڈی پی او کو مبارک باد پیش کی اور علاقائی مسائل کی نشاندہی کی اس موقع پر ڈی پی او کچھی گل احمد سرپرہ کا کہنا تھا کہ صحافت اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافی کسی بھی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کی وجہ سے بر وقت علاقائی مسائل کو اجاگر کرتے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ ضلع میں صحافی برادری کے ساتھ ملکر ضلع جرائم اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کریں صحافی نشاندہی کریں کاروائی پولیس کا کام ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ منشیات کا استعمال نوجوان نسل میں تیزی سے سرائیت کررہا ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو اس ناسور سے بچانا ہوگا ضلع کچھی بلخصوص ڈھاڈر میں منشیات کے استعمال میں کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی جائے فی الفور کاروائی کرینگے پولیس کے اندر کالی بھیڑوں کا خاتمے کرنے کیلئے ملوث عناصر کی نشاندہی کی جائے انکے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کی جائیگی منشیات کی لت معاشرے کیلئے ناسور بن چکا ہے اس سے متاثر ہونے والے نوجوان اپنے خاندان کے دیگر افراد کو بھی مشکلات میں ڈال دیتے ہیں اور یہی نوجوان نسل جرائم میں بھی ملوث نکلتے ہیں انہوں نے کہا کہ کچھی کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کیا ہے جرائم پیشہ عناصر کو بھی رعایت نہیں دی جائیگی عوام کو ہر قیمت پر تحفظ دینا ہمارے فرائض کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں