ماہ صیام کا آغاز ،ڈھاڈر میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا،اشیاء خوردنوش کو پر لگ گئے

پیر 4 اپریل 2022 16:42

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2022ء) ماہ صیام کے آغاز سے ہی ڈھاڈر میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا،اشیاء خوردنوش کو پر لگ گئے روزہ دار صرف قیمتیں پوچھنے تک اکتفاء کرنے لگے،سبزیاں، پھل، گوشت،دودھ،دہی سمیت پرچون کریانہ سامان بھی چار گنا مہنگا عوام کی قوت خرید جواب دے گئی تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوسرے روز سے ڈھاڈر میں مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان اٴْمڈ آیا ہے عوام کو ریلیف دینے کے دعوے بھی ہوا میں اڑھ گئے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹی بھی خواب خرگوش میں گم ہے مبارک مہینے میں تاجر برادری نے روزہ داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا بازار گرم کر رکھا ہوا ہے حکومتی ریلیف کے دعووں کو کاروباری طبقوں نے پاؤں تلے روند ڈال کر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ کردیا گیا ہے کھانے پینے کی تمام اشیاء ضرورت میں بے پناہ اضافہ کرکے غریب عوام کی ٹوڑ دی گئی ہے،ٹماٹر، کریلہ،تھوری،بھنڈی،کدو،پھل،دیگر سبزیاں، گوشت، دودھ، دہی سمیت پرچون آئٹمز میں چار گنا اضافہ کردیا گیا ہے منافع خوروں نے عوام کو مبارک مہینے میں بھی نہیں بخشا رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تاجر برادری کاروباری طبقوں نے غریب عوام کو خوب لوٹنے کا پروگرام بنا رکھا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹی کا بھی کچھ اتہ پتہ نہیں ماہ صیام میں حکومتی دعوے بھی چھٹی پر گئے ہیں عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ڈھاڈر کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دیا جائے اور جان بوجھ کر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے عوام کو قیمتوں میں ریلیف دیا جائے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں