رمضان کے مہینے میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سستا بازار کا انعقاد کیا ہے ،شفقت انور شاہوانی

عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جاسکے ،ڈپٹی کمشنر کچھی

جمعہ 15 اپریل 2022 16:54

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنر کچھی شفقت انور شاہوانی،اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حافظ محمد طارق،تحصیلدار ڈھاڈرمیر لیاقت علی جتوئی کا رمضان سستابازار رندعلی کا دورہ،اشیاء خردونوش کی قیمتوں کا جائزہ تاجروں کو ناپ تول درست شہریوں کو ریلیف دینے کی ہدایت رمضان المبارک کی بابرکت مہینے میں شہریوں کو زخیرہ اندوزوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتے کوشش کرینگے کہ رمضان کے مہینے میں سستا بازار کے انعقاد کوہفتے وار ممکن بناکر عوام کو ریلیف دیا جائے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے ڈپٹی کمشنر کچھی شفقت انور شاہوانی کی خصوصی گفتگو تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کچھی کی جانب سے رندعلی ڈھاڈر بازا ر میں رمضان سستا بازار کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کو بازار کی نسبت اشیاء خورنوش میں ریلیف دیا گیا سستا بازار میں مختلف کھانے پینے کی آئٹمز جن میں چھوٹے ،بڑے کا گوشت،چینی،چاول،پتی،گھی ،دالیں،سبزیاں ،پھل ٹماٹر وغیرہ شامل تھے ڈپٹی کمشنر کچھی شفقت انور شاہوانی نے سستا بازار کا دورہ کیا اسموقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حافظ محمد طارق،تحصیلدار ڈھاڈر میر لیاقت علی جتوئی،محکمہ حیوانات کے ڈاکٹر نادر علی سیال،اسسٹنٹ میونسپل کمیٹی میر محمد ،رسالدار حاجی شاہجہان اور دیگر عملہ ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر کچھی نے رمضان سستا بازار میں مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا اور روزہ داروں ،شہریوں سے بازار کے متعلق مسائل دریافت کئے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سستا بازار کا انعقاد کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جاسکے ڈھاڈر میں سستا بازار انعقاد کرکے اشیاء خردنوش میں عوام کو ریلیف مہیا کیا جارہا ہے کوشش ہوگی کہ ہفتہ وار سستا بازار کا انعقاد ہو تاکہ شہریوں کو کھانے پینے کی اشیاء میںتھوڑا بہت ریلیف مل سکے ماہ صیام میں ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دینگے زخیرہ اندوزی اور ناجائز طریقے سے منافع کمانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں