بولان ،ڈھاڈر پیر دوپاسی کے مقام پر شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد مین آکر تین افراد شدید زخمی ،ایک کی حالت تشویشناک

اتوار 23 دسمبر 2018 16:20

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2018ء) ڈھاڈرپیر دوپاسی کے مقام پر شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر تین افرادشدید زخمی ایک کی حالت تشویشناک سی ایم ایچ سبی منتقل تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر کے نواحی گاؤں پیر دوپاسی میں پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب رات گئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر تین افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں جاوید علی ولد خیر جان،علی حسن ولد علی نواز،نادر شاہ ولد لعل شاہ شامل ہیں جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال ڈھاڈر میں طبی امداد دینے کے بعد مذید علاج کیلئے سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا جہاں جاوید علی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ایس ایچ او ڈھاڈر ساجد سولنگی نے صحافیوں کو بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث برکت علی چانڈیو کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی ہے مذید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں