ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر کا سرپرائز دورہ کیا

اتوار 3 مارچ 2024 14:25

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر کا سرپرائز وزٹ کیا اس دوران انہوں نے سول ہسپتال کے مختلف شعبہ جات نئے زیر تعمیر بلڈ بینک،ٹرامہ سنٹر مین اسٹور،میڈیسن روم سمیت دیگر کا تفصیلی معائنہ بھی کیا عملے کی کارکردگی حالیہ بارشوں اور ایمرجنسی انتظامات سے نمٹنے کیلئے اقدامات چیک کیئے اس دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سیف اللہ مری نے انہیں بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر کچھی نے ایم ایس اور اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی بہتری کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاکر شہریوں مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے ادویات کی کمی کے بارے میں محکمہ کے بالا حکام کو تحریری طور پر آگاہی دی جائے گی تاکہ ادویات کی کمی کا مسئلہ حل ہو انہوں نے سٹاف کو تاکید کی کہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت عملہ موجود رہیں ڈیوٹی کی پابندی پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے انسانی ہمدردی کے ناطے عوام الناس کو طبی سہولیات کی فراہمی ترجیحات ہونی چاہیئے سول ہسپتال میں زیر تعمیر ٹرامہ سنٹر،بلڈ بینک کی تعمیراتی کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں جائے تاکہ عوام ان سے مستفید ہوں

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں