قیام امن کو برقرار رکھنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا، ایس ایس پی کچھی

منگل 2 اپریل 2024 22:25

بولان ڈھاڈر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) ایس ایس پی کچھی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی نے ڈھاڈر کے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کو برقرار رکھنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام اور ڈسپلن میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرینگے تمام پولیس افسران محنت اور دیانتداری سے کرائم پر فوکس کریں بددیانت افسران کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ پولیس آفیسران کو کارکردگی کے مطابق ہی زمداریاں دی جائے گی اچھے کارکردگی دکھانے والے آفیسر کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ بھی دیا جائے گا ہم عوام کے خادم اور عوام کی مفادات اور علاقائی اجتماعی مفادات کو دیکھتے ہوئے اپنا ترجیحات کواگے لے جائینگے ضلع کچھی کی امن کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنے کی خواہش مند ہوں انہوں نے کہا کہ کوئی شخص جتنا بھی کیوں بااثر نہ ہوں لیکن قانون سے بالاتر نہیں ہے قانون کے خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارؤائی ہوگی اور قانون ہر صورت حرکت میں آئی گی عوام کی مفادات ہمیں عزیز ہے عوامی مفادات کے برخلاف کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا ہر علاقے اور ایریا میں پولیس کی گشت کو بڑھایا جائے گا کوتاہی اور کمزوری کا مظاہرہ کرنے کو برداشت نہیں کرینگے پولیس کو جگا کر عوام کی چھین سکون بحال کیا جائے گا جرائم پیشہ افراد چور ڈاکو یا تو علاقہ چھوڈ دیں یا خود کو قانون کے حوالے کرے نہیں تو قانون خود اپنا راستہ بنا ہے گی انھوں مزید کہا کہ عزت دار سفید پوش اور پر امن شہریوں کی احترام کو سامنے رکھتے ہوئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں تمام نقائص کوتاہیاں کو دور کرکے آگے بڑھ رہے ہیں ضلع کچھی کی عوام کی حفاظت کو مزید مستحکم رکھنے کیلئے عوام کی تعاون لازمی ہے عوام کی تعاون کے بغیر ترجیحات کی کامیابی ممکن نہیں عوام پولیس کو اپنا محافظ اور مددگار سمجھے تب ہم ضلع کچھی کے امن بحالی میں کامیاب ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں