ڈھا ڈر ،ڈکیتی کی و ا ر دا ت کے دوران فا ئر نگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا

ہفتہ 30 مارچ 2024 17:40

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) ڈھاڈر گردونواح ڈاکوؤں کے شکنجے میں پولیس بے بس شہری عدم تحفظ کا شکار بدامنی عروج پر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسب سابق کرد کیمپ نالے پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے واردات کے دوران حماد اللہ ولد محمد حسن رند کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا زخمی نوجوان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کرد کیمپ نالے پر غسل کررہے تھے کہ اچانک ڈاکوؤں آگئے جنہوں نے وہاں پر موجود دیگر نوجوانوں کے نقدی موبائل چھین لئے جبکہ مزاحمت پر حماد اللہ رند کو زخمی کردیا جنہیں سول ہسپتال ڈھاڈر میں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے سبی منتقل کردیا گیا واضح رہے کہ مذکورہ تین نالہ نزد کرد کیمپ پر ڈکیتی کا یہ تیسرا واقعہ ہے ڈھاڈر اور گردونواح میں چند ماہ سے بدامنی عروج پر ہے ڈاکوؤں چوروں کے ہاتھوں شریف شہریوں کے موٹر سائیکل چھیننے ،چوری کرنے کے ہے درپے وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں پولیس کی بے بسی خاموش تماشائی کردار پر سوالات اٹھ رہے ہیں بدامنی کی صورتحال پر پولیس کی جانب سے موثر فوری کاروائیاں نہ ہونے سے چور دن دہاڑے واردتیں کرنے میں کامیابی حاصل کرکے عوام کو لوٹ رہے ہیں جوکہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہیں۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں